اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جمال خاشقجی کی منگیترنے امریکی کانگریس کی خارجہ پالیسی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کے خوفناک جرائم پر عالمی برادری کے سکوت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے خاشقجی کے قتل میں ملوث ابھی تک کسی مجرم کو سزا نہیں دی۔ خدیجہ چنگیز نے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی مفادات کو دور رکھنا چاہیے اور اخلاقی اقدار کے تحفظ کے سلسلے میں اقدام کرنا چاہیے۔ خدیجہ چنگیز نے امریکہ پر زوردیا کہ وہ سعودی عرب میں سیاسی قیدیوں کی آزادی کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔ خدیج چنگیز نے کہا کہ خاشقجی کی لاش کے بارے میں کوئی پتہ نہیں ، خاشقجی کو کیوں قتل کیا گیا اس بارے میں بھی اسے کوئی علم نہیں ہے۔
.......
/169